About:
یہ کتاب سب سے پہلے 1937ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسلام کو سمجھنے کے لیے اس کو اس قدر مفید پایا گیا کہ بہت جلدی اسے برصغیر ہند میں عام مقبولیت حاصل ہوگئی۔ اس کی جامعیت، اختصار اور عام فہی کی وجہ سے عام تعلیم یافتہ لوگوں میں بھی یہ مقبول ہوئی ہے اور بکثرت اسکولوں اور کالجوں میں اس کو شریک نصاب بھی کیا گیا ہے۔
اس کو مسلمانوں ہی نے نہیں بلکہ غیر مسلموں نے بھی پسند کیا ہے اور بہت سے غیر مسلموں کو اس کے مطالعے سے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ بعض مسلم ممالک میں اس کا ترجمہ مدارس میں بطور نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔